راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کے دن کیلئے پی ٹی آئی نے چھ وکلا رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔ذرائع کے مطابق فہرست میں بیرسٹر گوہرخان، سلمان اکرم راجا اور نیازاللہ نیازی کے نام شامل ہیں۔علی زمان، فیصل ملک اور سہیل گردیزی کے نام بھی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔وکلاء رہنما آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔