انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت،کیا پتا اسی کیس میں ٹرائل شروع ہو جائے،جج
ٹرائل کیلئے وزارت قانون کو لکھے خط کا جواب آگیا ،وکیل کے استفسار پر عدالت کا انکار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمہ کے جیل ٹرائل کا عندیہ دے دیا۔ عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیس کی سماعت کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایک کیس میں جیل ٹرائل شروع ہونے والا ہے، کیا پتا اسی کیس میں شروع ہو جائے جو میرے پاس زیر سماعت ہے، دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل مرتضیٰ طوری نے عدالت سے استفسار کیا کہ آپ نے جیل ٹرائل کے لیے وزارت قانون کو جو خط لکھا تھا، اس کا جواب آگیا ہے کیا؟ جس پر جج طاہر عباس سپرا نے خط کے حوالے سے کوئی جواب نہ دیا اور مسکراتے ہوئے اگلا کیس کال کروا دیا، عدالت نے بانی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔