ڈاکو دانش مسیح عرف چھوٹا نوید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،104 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ لاہور شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 104 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ترجمان او سی یو کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ لاہور شہر سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 104 سے زائد وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک ڈاکو دانش مسیح عرف چھوٹا نوید اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاپولیس ٹیم ملزم برریمانڈجسمانی کو ساتھیوں کی گرفتاری اوربرائیریکوری کیلئے علاقہ تھانہ نشترکالونی لے جارہی تھی کہ اس دوران 4 نامعلوم ملزمان نے اپنیساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی،ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈاکو دانش مسیح شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ڈی ایس پی او سی یو چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی، رابری،نقب زنی جیسی 104سے زائد خطرناک وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھاملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے۔ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔