ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف سال 2025ء کی پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق، کچہ ماچھکہ رحیم یار خان پولیس مقابلہ میں اندھڑ گینگ کا خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف سینکڑوں گولیاں برآمد کر لیں گئیں۔ ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت میر حسن عرف بگا چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ڈاکو پولیس پر فائرنگ، اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔