مبینہ مقابلہ ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

ا وکاڑہ میں 100 مقدمات میں ملوث 2 ڈاکو نعیم اللہ اور ریاض ہلاک، دو ساتھی فرار ہو گئے ،تلاش جاری 
لاہور ا وکاڑہ ، ڈیرہ غازی خان (کرائم رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک ) اوکاڑہ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ،100 سنگین مقدمات میں ملوث 2خطرناک ڈاکو ہلاک، 2 فرارہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ کے شہر دیپالپور کے نواحی علاقے لالو پور میں سی سی ڈی پولیس ٹیم کا رات گئے 4 مسلح خطرناک ڈاکو ئوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں انتہائی خطرناک ملزمان نعیم اللہ عرف ممنی سکنہ دھوپ سڑی اور ریاض عرف لادھو سکنہ پاکپتن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی ساجد اور شان عرف شانی (ممنی کا بھائی)فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ہلاک ملزمان قتل، ڈکیتی، راہزنی سمیت 50/50 سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔ سی سی ڈی اوکاڑہ کے مطابق چند گھنٹے قبل ملزمان نے لالو پور کے قریب شہریوں سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھینے تھے ۔پولیس نے چھینا گیا سامان، 2عددموٹر سائیکل، دو پستول اور گولیاں بھی موقع سے بر آمد کرلیں۔