121 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم رمضان عرف جانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا
لاہور(کرائم رپورٹر)2025 کا پہلا پولیس مقابلہ آرگنائزڈکرائم ڈیفنس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ انتہائی خطرناک ڈاکو 121 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم رمضان عرف جانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ڈی ایس پی او سی یورئیس احمد خاں کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس کی ٹیم نے 15 کی کال پر 3نامعلوم مشکوک موٹرسائیکل سوارکو رکنے کا اشارہ کیاتین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1ڈاکوہلاک ہوگیا جس کی بعد از تلاشی شناختی کارڈ رمضان عرف جانی کے نام سے شناخت ہوئی،ملزم رمضان عرف جانی ڈکیتی، نقب زنی جیسی 121 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محموظ رہے جبکہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچاہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی۔