آسٹریلیا 104 رنز پر آؤٹ، بھارت کو 46 رنز کی برتری حاصل

آسٹریلیا 104 رنز پر آؤٹ، بھارت کو 46 رنز کی برتری حاصل

ویب ڈیسک:پرتھ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھارت کے خلاف آسٹریلیشیا کی ٹیم صرف 104 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

 اس کے بعد بھارت کو پہلی اننگز میں 46 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔آسٹریلیا کی تمام وکٹیں بھارت کے فاسٹ بولرز نے حاصل کیں، جسپریت بمرا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے تین جبکہ محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی، جس میں نتش کمار 41، رشبھ پنت 37 اور کے ایل راہول 26 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے تھے۔آسٹریلوی بولرز کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور مچل مارش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔