ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت 180 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا 1 وکٹ پر 86 رنز بنانے میں کامیاب

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت 180 رنز پر آؤٹ، آسٹریلیا 1 وکٹ پر 86 رنز بنانے میں کامیاب

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

 ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے دن کے اختتام تک 1 وکٹ پر 86 رنز بنا لیے ہیں اور اس کا بھارت پر 94 رنز کا خسارہ ہے، جبکہ میزبان ٹیم کی 9 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلیا کے نیتھن میک سوئینی 38 اور مارنس لبوشین 20 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ عثمان خواجہ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ میچ کے پہلے دن بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی ٹیم آسٹریلوی بولرز کی عمدہ گیند بازی کے سامنے 180 رنز پر سمٹ گئی۔بھارت کے نتیش کمار ریڈی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کے ایل راہول 37، شبھمن گل 31، روی چندرن ایشون 22 اور رشبھ پنت 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 48 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔