ملک بھر میں موسم کی صورتحال کے مطابق مختلف علاقوں میں سردی اور خشک موسم کے ساتھ کچھ مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب:
پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ/دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں خشک سردی اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخواہ:
بالائی علاقوں جیسے سوات، چترال، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان اور شانگلہ میں مطلع ابر آلود اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔دیگر علاقوں جیسے پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان:
زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
سندھ:
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، لیکن کشمور، سکھر، جیکب آباد اور ٹنڈو جام میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند یا سموگ رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور ابر آلود رہے گا، جہاں پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری، گوپس میں منفی 3، اور گلگت میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
عمومی صورتحال:
ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ اور دھند کے اثرات دیکھے جائیں گے۔