محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم خاصا شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اسی دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی اور فضائی معیار متاثر ہوسکتا ہے۔بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ:
سکردو: منفی 7
زیارت: منفی 6
گوپس: منفی 5
گلگت، کوئٹہ: منفی 4
چترال، دیر، قلات: منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ
ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔