روس نے یوکرین کو خطرناک ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا: یوکرینی صدر

 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کرکے روس نے ثابت کردیا کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا، زیلنسکی 
کیف(آئی این پی)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل استعمال کرکے روس نے ثابت کردیا کہ وہ خطے میں امن نہیں چاہتا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ہائپرسونک میزائل حملہ کرکے دنیا کو اپنے جارحانہ عزائم کے بارے میں بتایا۔یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر روس کی جارحیت کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جنگ دیگر مغربی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لی گی۔صدر ایلنسکی نے کہا کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ روس امن نہیں جنگ چاہتا ہے۔یوکرین کے صدر نے عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ روس کے اس جارحانہ اقدام کی کھل کر مذمت کریں اور اسے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔