امریکی صدر کا یوکرین کو ہتھیاروں، گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا حکم

امریکا یوکرین کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا، جو بائیڈن
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی بڑھانے کا حکم دے دیا۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی محکمہ دفاع سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو امریکی ہتھیاروں اور گولہ بارود کی سپلائی کو بڑھاتا رہے۔ امریکا نے حالیہ مہینوں میں یوکرین کو سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل فراہم کیے ہیں اور مزید کی فراہمی جاری ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے محکمہ دفاع کو ہدایت کی ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافہ جاری رکھے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکا یوکرین کیدفاع کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔