گفتگو میںٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے موقف کے خلاف ہو،میرزیلنسکی
کیف(آئی این پی )یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے جنگ ختم کرنے کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد روس کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرینی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے نئی امریکی انتظامیہ یقینی بنائے گی کہ جنگ ختم ہو جائے۔زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ان کی جیت کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں روس کے خلاف جنگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ٹرمپ نے روس کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مطالبات کیے لیکن یہ ضرور کہا کہ انہیں ٹرمپ کی طرف سے کوئی ایسی بات نہیں سننے کو ملی جو یوکرین کے موقف کے خلاف ہو۔