ریاستی اداروں کیخلاف انتہائی گندی مہم چلائی جارہی ہے، تقریب سے خطاب
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خا ن نے کہا ہے کہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے ،ریاستی اداروں کیخلاف انتہائی گندی مہم چلائی جارہی ہے،پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کی طرح متحد ہوکر پاکستان کیخلاف سازشوں کا جواب دینا ہے۔ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا 61فیصد علاقہ پہاڑوں پر مشتمل ہے، ہمارا ملک صحرا، میدان، جنگل، پہاڑوں سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے ،ریاستی اداروں کیخلاف انتہائی گندی مہم چلائی جارہی ہے،پاک فوج کے جوان ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قوم کی طرح متحد ہوکر پاکستان کیخلاف سازشوں کا جواب دینا ہے ، حکومت ہر سازش کو ناکام کررہی ہے، پاکستان کو کسی کا تجربہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔ سب کو ملکر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔