وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں اور انہوں نے ملک بند کر کے ہمارا احتجاج پہلے ہی کامیاب بنادیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہائی ویز، موٹر ویز، بس اڈوں، ہوٹلز اور پنجاب میں دفعہ 144 کے نافذ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے بوکھلاہٹ میں موٹروے اور شاہراہیں بند کردیں، پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ، ہوٹلوں اور لاری اڈوں کی بندش ثبوت ہے کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔