عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے یہ دہشتگردی کو روکنے کیلئے پالیسی نہیں بنا رہے
ہمارے حق کے پیسے نہیں د ے رہے‘ نہ ہی امن و امان صورتحال پر توجہ د ے رہے ہیں‘پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں
پشاور (آن لائن) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر ہے یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او ارز بنائے ہیں، ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے ۔ میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے حق کے پیسے نہیں د ے رہے نہ ہی امن و امان صورتحال پر توجہ د ے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں پر قرضے لئے جا رہے ہیں ان کی کیا کارکردگی ہے، پنجاب اشتہارات دے رہا ہے، کارکردگی کچھ نہیں، میں بھی ویڈیوز بنانا شروع کردوں تو اس سے کیا کارکردگی ظاہر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد ان کی توجہ صرف اور صرف پی ٹی آئی پر ہے انہوں نے سارا زور ہم پر دیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی لہر نے دوبارہ سر اٹھا دیا ہے ، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے ن ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف صوبے تک محدود نہیں رہے گی، پورے ملک میں پھیلے گی۔ کرم میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، کرم میں جن لوگوں نے حملہ کیا انکو چھوڑا نہیں جائے گا، ان کو دہشتگردوں کی طرح مارا جائے گا۔