لنکا پریمیئر لیگ (لنکا پریمیئر لیگ) کے آئندہ سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 21 ممالک کے 650 غیرملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔
کرکٹ سری لنکا کے مطابق رجسٹر ہونے والے غیرملکی کھلاڑیوں میں پاکستان کے 102 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ان میں آئی سی سی فل ممبر اور ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، جس سے ایونٹ کی بین الاقوامی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔رجسٹریشن کے بعد 310 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر کے ڈرافٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ ڈرافٹ یکم جون کو منعقد ہوگا۔ایونٹ کا آغاز 17 جولائی کو ہوگا جبکہ فائنل 8 اگست 2026 کو کھیلا جائے گا۔