شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی، کینڈی رائلز کا دوبارہ حصہ بن گئے

شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی، کینڈی رائلز کا دوبارہ حصہ بن گئے

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے پلے آف مرحلے سے قبل کینڈی رائلز نے پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

کینڈی رائلز نے پلے آف مرحلے کے لیے اپنی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ اور حسن نواز کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔فرنچائز کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق معین علی، صدیق اللہ اٹل اور برینڈن میک مولن کی جگہ ان تین پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ناک آؤٹ مرحلے میں اسکواڈ کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔شاہین شاہ آفریدی کی واپسی سے کینڈی رائلز کے باؤلنگ اٹیک کو تقویت ملے گی، جبکہ خوشدل شاہ آل راؤنڈر اور حسن نواز بیٹنگ لائن اپ میں اہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز 5 اگست سے کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں کینڈی رائلز ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔