سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، گھر میں خوشیوں کا اضافہ

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش، گھر میں خوشیوں کا اضافہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر خوشیوں کا ایک اور اضافہ ہوا ہے، جہاں ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا، جہاں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اس نئے سفر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام “رانیہ فلک” رکھا ہے۔پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور مداحوں کی بڑی تعداد نے ننھی بچی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس خوشی میں شریک ہوئیں، جن میں سمیع خان، شگفتہ اعجاز اور نور ظفر خان سمیت متعدد فنکار شامل ہیں، جنہوں نے جوڑے کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ سارہ خان پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی پہچان بنائی۔یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کی پہلی بیٹی کا نام “الیانا فلک” ہے، اور اب دوسری بیٹی “رانیہ فلک” کی آمد کے بعد ان کے گھر کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔