فادرز ڈے پر علی گل پیر کے گھر خوشیوں کی آمد، بیٹے کی پیدائش

فادرز ڈے پر علی گل پیر کے گھر خوشیوں کی آمد، بیٹے کی پیدائش

مزاحیہ فنکار، گلوکار اور کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر کے گھر فادرز ڈے کے موقع پر خوشیوں نے دستک دی ہے، جہاں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے اہلیہ اور نومولود بیٹے کے ہمراہ اسپتال کی تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔علی گل پیر نے اس نئے مرحلے کو اپنی زندگی کی بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر عظمیٰ ناخدا ہیں۔واضح رہے کہ جوڑے نے اس سے قبل بھی اپنی نجی زندگی کے اہم لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے تھے اور رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی اپنے پہلے بچے کی آمد کی اطلاع دی تھی۔فادرز ڈے کے موقع پر اس خوشخبری کے بعد شوبز اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔