سارہ خان اور فلک شبیر نے ننھی رانیہ کی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کردی

سارہ خان اور فلک شبیر نے ننھی رانیہ کی پہلی جھلک مداحوں سے شیئر کردی

کراچی: پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کی پہلی خوبصورت جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سارہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلکش فیملی تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے شوہر فلک شبیر اور ننھی رانیہ کے ہمراہ نظر آئیں۔ تصویر میں تینوں نے ایک جیسے سفید باتھ روبز پہن رکھے ہیں، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔سارہ خان اور فلک شبیر نے رواں سال مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی دوسری بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ جوڑے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانیہ کی آمد سے ان کے دل اور خاندان میں خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے جولائی 2020 میں شادی کی تھی، جبکہ ان کی پہلی بیٹی عالیانہ فلک اکتوبر 2021 میں پیدا ہوئی تھی۔