نصرت فتح علی خان کے گانے کے ریمیک پر فلک شبیر کی عاطف اسلم پر شدید تنقید

نصرت فتح علی خان کے گانے کے ریمیک پر فلک شبیر کی عاطف اسلم پر شدید تنقید

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میوزک کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے "سانوں اِک پل چین نہ آوے" کے نئے ری میک پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

فلک شبیر نے عاطف اسلم کی جانب سے اس گانے کی نئی ورژن کی تخلیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔" ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس پر مداحوں کی بڑی تعداد نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔عاطف اسلم نے اس گانے کو ایک ڈیجیٹل کولیبریشن کے تحت گایا ہے، جس میں نصرت فتح علی خان کی اصل آواز کے ساتھ عاطف کی آواز کو ملا کر ایک نیا امتزاج پیش کیا گیا ہے۔ اس تخلیقی تجربے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ لوگ عاطف اسلم کو سراہ رہے ہیں اور اسے ایک جدید تخلیقی کوشش قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداح فلک شبیر کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نصرت فتح علی خان کے شاہکار گانوں کے ساتھ اس طرح کا تجربہ کرنا مناسب نہیں۔