لاہور(کرائم رپورٹر) سبزہ زار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان سمیع اور حماد کو خفیہ اطلاع پر لیاقت چوک سبزہ زار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ ملزمان سے ایک چنگچی رکشہ، موٹرسائیکل، تین موبائل فونز اور اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔