ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایات پر ایس ایچ او شیراکوٹ میاں محمد عاصم اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پر مختلف علاقوں میں شہریوں سے موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے اور بعدازاں لوٹا گیا مال فروخت کر کے رقم آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہین آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان بابر اور عرفان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 8 موٹر سائیکلیں، ایک لاکھ روپے نقدی، 2 موبائل فونز اور 2 پستول بمعہ گولیاں برآمد کی گئیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد ہوا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور کے مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شیراکوٹ میاں محمد عاصم اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پولیس ہر وقت موجود ہے۔