کریک ڈاؤن، ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر) ریس کورس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ظفر علی روڈ سے ریکارڈ یافتہ دو رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان علی اکبر اور مصطفیٰ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریکی کے بعد گن پوائنٹ پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پستول اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں