لاہور(کرائم رپورٹر) ماہِ ذوالحجہ کے پہلے جمعتہ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر کی تمام مساجد،امام بارگاہوں ودیگر عبادت گاہوں سمیت شہر کے داخلی وخارجی راستوں،اہم شاہراؤں پر سکیورٹی الرٹ رہی۔ سپروائزری افسران نمازِ جمعہ کی سکیورٹی چیک کرنے کیلئے فیلڈ میں موجودرہے جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز تعینات رہے۔فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ عبادت گاہوں میں داخلے سے قبل ہر فرد کی تلاشی یقینی بنائی جائے۔ موٹر سائیکل وگاڑیوں کو عبادت گاہوں سے مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائے۔ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور پٹرولنگ یونٹس مساجد کے اطراف گشت جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ شہری مشکوک افراد اور حرکات پر نظر رکھیں،مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری 15 پر دیں۔