لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے سحری کے اوقات میں اچھرہ،شادمان ودیگر علاقوں کا دورہ کر کے مساجد کے سکیورٹی اور نمازیوں کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سحر وافطار سمیت نمازوں کے اوقات کار میں شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔مساجد کو کیٹیگریز کے لحاظ سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ شہر کے داخلی وخارجی ناکوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نمازیوں کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔شہری مساجد میں داخلے سے قبل پولیس ووالنٹیئرز سے تعاون کریں