لا ہو ر(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے گرجا گھروں کے داخلی راستوں پر مامور جوانوں کو الرٹ اور بریف کیا،گرجا گھروں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور چیکنگ کے عمل کا مکمل جائزہ لیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اسمبلی آف گاڈ چرچ، آرمی سلوشن و دیگر اہم گرجا گھروں کا وزٹ کیا،اس موقع پر متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیاعبادت کے لیے آنے والے تمام افراد کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرنے کہا کہ خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔