لاہور کے داخلی راستوں پر سیکیورٹی سخت ،جوان ناکوں پر الرٹ

شہریوں سے اپیل کہ پولیس کے روکنے پر تلاشی میں تعاون کریں:ڈی آئی جی فیصل کامران
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے شہر کے تمام داخلی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہیلاہور پولیس کی جانب سے قائم 11 داخلی ناکوں پر چیکنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہیجہاں مشکوک افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہیترجمان لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں داخل ہونے والی 1488 مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی گئی، جبکہ 10 ہزار 519 مشتبہ افراد کی بھی پڑتال عمل میں لائی گئی۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے ان افراد کا ریکارڈ فوری طور پر چیک کیا گیاچیکنگ کے دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا، جن میں ایک رائفل اور 30 گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا، جبکہ ریکارڈ چیکنگ کے دوران 9 عدالتی مفروران اور 4 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا مجموعی طور پر 21 افراد کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہر کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس ہر دم سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سخت سردی میں بھی پولیس جوان ناکوں پر الرٹ کھڑے ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیس کے روکنے پر تلاشی میں تعاون کریں اور اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔