داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی

ملکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کے مطابق ملکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر داخلی اورخارجی راستوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے شہر کی مانیٹرنگ جاری ہے۔  ترجمان موبائلز سکواڈ کے مطابق ناکہ جات پر 24 گھنٹے کے دوران 5 اشتہاری اور 4 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سے12960 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔داخلی اور خارجی راستوں پر 3909 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 122 گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ۔