لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیاولڈ انارکلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی روڈ سے گٹکا تیار اور فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نقیب الرحمن کے نام سے ہوئی ہیجو لاہور کے مختلف پان شاپس پر گٹکے کی سپلائی میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 134 کلو گٹکا چھالیہ اور گٹکا تیار کرنے میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کر لیا گیاپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے ونگ انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او زین علی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔