لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پان شاپ کی آڑ میں گٹکا تیار کرکے فروخت اور سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جو پابندی کے باوجود گٹکا تیار کر کے مختلف علاقوں میں فروخت اور سپلائی کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 25 کلو سے زائد گٹکا برآمد کر لیا گیاپولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا جا سکیایس پی سٹی عاطف امیر نے گٹکا فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مصری شاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔