گٹکا، فلیور فروخت کرنیوالا ملزم اور 6 جوارئیے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) شیراکوٹ پولیس نے مضر صحت گٹکا، فلیور فروخت کرنے والا ملزم اور 6 جوارئیے گرفتار کر لئے۔ ترجمان کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران تاش کے پتوں پر تھیم پارک پلاٹ میں جواء کھیلنے والے قماربازوں اسلم، ندیم، یاسین، شاہ علی، سرتاج اور افضل کو گرفتار کر کے ان سے تاش کے پتے اور نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس نے ملزم جمشید کو مضر صحت گٹکا، شیشہ فلیور، اور شیشہ پوڈ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔