جھگڑے پر فائرنگ شہری زخمی 4ملزم گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاترجمان پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت شرجیل کے نام سے ہوئی ہے، جسے بائیں ٹانگ پر گولی لگی۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہیایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ریسپانس دیا اور کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ندیم، شفیق، سمیر اور ساجد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاپولیس نے اپنی مدعیت میں نامزد ملزمان ندیم، شرجیل، شفیق، سمیر سمیت 5 سے 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہیایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔