5مقابلے، 4ملزم ہلاک،کانسٹیبل زخمی

 لاہور میں فیصل ،گوجرہ میں شہریار،جڑانوالہ مزمل لونا مارے گئے،کمالیہ میں عظیم زخمی حالت میں گرفتار
 پنجاب کا بڑا آئس ڈیلر طیب سی سی ڈی کے ہاتھوں ہلاک،40 خواتین کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا،منشیات برآمد
لاہور ( کرائم رپورٹر)لاہور سمیت مختلف شہروں میں 6 مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزم مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں آئس کا بڑا ڈیلر جو تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا بھی شامل ہے،ملزم سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سی سی ڈی نواں کوٹ نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا توملزموں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد مبینہ طور پر کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک…