گرفتار ملزموں میں نبیل، فاروق اور جابر شامل، تفتیش شروع کردی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو سرعام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک منشیات فروش کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں نبیل، فاروق اور جابر شامل ہیں، جنہیں اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا منشیات فروش شوکت اعظم چوک کے قریب چل پھر کر منشیات فروخت کر رہا تھا، جسے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 1 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔