لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیں ڈولفن سکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے مختلف کریمنل گینگز کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم عدنان عرف سنی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ملزم مخصوص علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بناتا تھا اور مجموعی طور پر 96 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیڈولفن سکواڈ نے جدید حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو ملت پارک کے قریب سے گرفتار کیا ملزم کے خلاف ڈکیتی، چوری، جھپٹا مارنے اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ڈولفن سکواڈ کی اولین ترجیح ہے۔