ڈولفن سکواڈ : 5 اشتہاری ،ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈولفن سکواڈ کا بین الاضلاعی اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے 5اشتہاریوں سمیت 1 چوری اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ بھی گرفتار کر لیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان سنگین جرائم کے مقدمات میں بین الاضلاعی پولیس کو مطلوب تھے۔ڈولفن سکواڈ نے ڈیفنس، نشتر، سول لائن، ٹاؤنشپ، اڈا پلاٹ سے ملزمان کو گرفتار کیاگرفتار اشتہاریوں میں 5ملزمان بی کیٹگری PO's، ایک چوری و ڈکیت کینگ کا سرغنہ بھی نکلا۔ملزمان اغواء، چوری و ڈکیتی، فراڈ کے مقدمات میں بین الاضلاعی پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کیخلاف اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاہور میں مقدمات درج ہیں۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھے۔گرفتار ملزمان ندیم، ماجد،شکیل،مبشر، راشد دیگر تھانہ ڈیفنس، ہیئر، نشتر، سول لائن، نواب ٹاؤن و دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے بین الاضلاعی ملزمان کو بھی پولیس کی گرفت میں لا رہے ہیں۔