ڈولفن سکواڈ ان ایکشن،ریکارڈ ہولڈر، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار

 آصف کیخلاف 80 سے زائد چوری، ڈکیتی، جھپٹا جیسے سنگین مقدمات درج ہیں
 لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے 80 سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈ ہولڈر، ڈکیت گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی اپریشنز کی ہدایت پر سٹریٹ کریمنلز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نیانٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے داتا صاحب کے قریب80 سے زائد سنگین مقدمات کے ریکارڈ ہولڈر، ڈکیت گینگ کا سرغنہ آصف کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کیلئے تھانہ داتا دربار کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق ملزم کیخلاف 80 سے زائد چوری، ڈکیتی، جھپٹا جیسے سنگین مقدمات درج ہیں۔