جوہرٹائون اور شادباغ سے گاڑیاں، گلشن راوی اور مزنگ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق باٹاپور میں کاشف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاون میں قیصر سے 2لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون,لوئرمال میں مقدس سے 2لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں نوید سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں عقیل سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جوہرٹاون اور شادباغ سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی گلشن راوی اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔