شہر میں مختلف مقامات پر ڈاکووں نے زیورات، نقدی، موبائل، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چھین لیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں اکرام سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں نعیم سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں دلاور سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں طاہر سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں فرید سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں نواز سے 90 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاؤن شپ اور غازی آباد سے گاڑیاں، جبکہ مصری شاہ، برکی اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔