لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس اور معصوم بچے سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم زین مسیح کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے دربار حسن ولی کے قریب ریڈ کیا گیا۔ اس دوران ملزم اشفاق عرف چھاکو نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم زین مسیح اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہیپولیس کا کہنا ہے کہ فرار کی کوشش کے دوران ملزم اشفاق عرف چھاکو دیوار پھلانگتے ہوئے گر گیا، جس سے اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی۔دونوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول اور گولیاں بھی برآمد کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے 8 سالہ بچے شکیل کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔