وزیرِاعظم شہباز شریف چار روزہ دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے

وزیرِاعظم شہباز شریف چار روزہ دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو پہنچ گئے

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ ہانگژو اور بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مختلف اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔

 اس دورے کو پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعاون کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً سی پیک فیز 2 کے تناظر میں اس دورے کی خاص اہمیت ہے۔وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں وزیرِاعظم ہانگژو پہنچیں گے جہاں وہ ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیرِاعظم سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے منعقدہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور تبادلہ بھی متوقع ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی علی بابا کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے۔ اس دوران آئی ٹی، ای کامرس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

بعد ازاں وزیرِاعظم بیجنگ روانہ ہوں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیرِاعظم لی چیانگ سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، انفراسٹرکچر اور سی پیک منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرِاعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں وہ چائنہ اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز (CAAS) کا دورہ کریں گے جہاں زرعی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تعاون پر بات چیت متوقع ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے اور سی پیک فیز 2 کے تحت صنعتی و تجارتی تعاون میں اضافے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو