وزیرِاعظم شہباز شریف کل سے چار ملکی اہم دورے پر روانہ ہوں گے

وزیرِاعظم شہباز شریف کل سے چار ملکی اہم دورے پر روانہ ہوں گے

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف کل سے 30 مئی تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ دوست ممالک کی قیادت سے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعظم اپنے دورے کے دوران بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر دوست ممالک کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم 29 اور 30 مئی کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں علاقائی روابط، معاشی تعاون اور سیکیورٹی سمیت کئی اہم موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے اس اہم سفارتی دورے میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، اقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنے اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی جائے گی۔وزیرِ اعظم کے اس دورے کو پاکستان کے علاقائی سفارتی روابط مضبوط کرنے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔