اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر آج چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاک چین 75 سالہ تعلقات کی تکمیل کے تناظر میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کر کے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔