خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے
قطر کے تعمیر گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کی جائے:وزیر اعظم کی تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا، پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدات کی گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کی جائے۔تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعمیر گروپ پاکستان میں ہاسپیٹیلٹی و ہوٹلز اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔محمد حسین آل علی نے پاکستان میں گروپ کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا