بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے:سینئرصوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب
لاہور (آئی این پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پر پالیسی لائی جارہی ہے، انہو ں نے کہا بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانامعاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔