سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے تک پہنچ گیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,326 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,500 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3,000 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے بڑھ کر 3,466 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے بڑھ کر 2,971 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔صرافہ بازار سے منسلک تاجروں کے مطابق قیمتوں میں اس اضافے کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں جاری جغرافیائی کشیدگی، افراط زر کے خدشات، اور سرمایہ کاروں کی سونے کی طرف بڑھتی دلچسپی ہے۔ آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔