سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خالص 24 قیراط سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، خالص 24 قیراط سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ پہنچ گیا

ملکی سونے کی مارکیٹ میں آج ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں خالص 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 5 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 26 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد خالص 24 قیراط سونا 5 لاکھ روپے فی تولہ کی سطح عبور کر گیا۔ اسی طرح 22 قیراط اور 21 قیراط سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔اس کے مطابق، 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 58 ہزار 333 روپے اور 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مارکیٹ میں سنہری زیورات خریدنے والے صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔