عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر بڑھ کر 4,595 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 771 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایک تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے بڑھ کر 9,075 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔